ایبسلوٹلی ناٹ(Absolutely Not) کہنے کی قیمت چکانا پڑتی ہے :فواد چوہدری 

04:22 PM, 21 Sep, 2021

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے قومیں اپنی قیمت ادا کرتی ہیں ،آج پاکستان کو بھی ایبسلوٹلی ناٹ(Absolutely Not)کہنے کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے ،ہماری قوم ایک مضبوط قوم ہے جو اپنی پہنچان کیلئے ہر قیمت چکا سکتی ہے ۔

فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،ایک ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی قیمت پاکستان کو چکا نا پڑ رہی ہے ،انہوں نے کہا کرکٹ ٹیموں کیخلاف قانونی کارروائی پرمشاورت کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا الیکشن کمیشن کے حوالے سے دوبارہ میٹنگ ہونی ہے،الیکشن میں اصلاحات کو لے کر ہمیں آگے بڑھنا ہے،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن کا حصہ بنائیں ،الیکشن اصلاحات ہونی ہیں اس کیلئے چاہتے ہیں اپوزیشن مل کر بات کرے،انہوں نے کہا اگلا الیکشن مردم شماری کے بعد ہوگا، آئندہ حلقہ بندیاں اور انتخابات نئی مردم شماری کے بعد ہونگی،دھاندلی پر اگر الیکشن ہوگا تو اس کا فائدہ حکومت کو ہوگا، وزیر اطلاعات نے کہا آج تمام سیاسی بونے لیڈر بنے پھر رہے ہیں،ان کی حیثیت یہ ہے انہیں کوئی دفترمیں کلرک بھرتی نہ کرے،یہ لوگ اس قابل نہیں کہ عوام کے مسائل حل کرسکیں۔

پاکستان میں مہنگائی پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا س وقت پاکستان میں تیل کی قیمت دنیا سے بہت کم ہے،گیس کی قیمت بھی دنیا کے بہت سے ممالک سے انتہائی کم ہے،مخالفین کی سیاست صرف اپنے پیسے بچانے کیلئے ہے،ڈالر کے بڑھنے کی وجہ سے اس وقت مصنوعی مہنگائی کا بحران ہے،تاجکستان میں چینی پاکستان سے 35 روپے فی کلو زائد ہے،بدقسمتی سے  پاکستان میں لوگوں کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوا،ویسے اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں مہنگائی نہیں ہے ۔

پولیو کی کامیاب مہم سے متعلق وزیر اطلاعات نے کہا پولیو کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی،7 ماہ میں ایک پولیو کیس ریکارڈ ہوا جو کم ترین سطح ہے،کابینہ نے وزارت صحت کے اس اقدام کو سراہا ہے،چاہتے ہیں پاکستان پولیو فری ملک کے حوالے سے دنیا میں سامنے آئے،تین سال میں پولیو کا ایک کیس رجسٹرڈ ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کراچی اور گوادر کو مزار شریف اور پھر تاشقند کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا چاہتے ہیں ،ازبکستان کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے،ازبکستان کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں،چاہتے ہیں کراچی سے ٹرین مزار شریف سے گزر کر ازبکستان جائے۔

فیک نیوز اور من گھرت خبروں سےمتعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کیخلاف کارروائی ہوگی،ان کمپنیز کو گرفت میں لایا جائے گاجو پورنوگرافی پر کام کرتی ہیں،پاکستان میں قابل اعتراض ویڈیو بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،تمام قوانین کو ازسرنو لے کرآ رہے ہیں،حکومت کو یہ اختیار ہوگا کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جائے گا، دوسری طرف کابینہ اجلاس میں سینماؤں کو کھولنے پر بھی بات کی گئی ہے،کینیڈین پنجابی فلمیں،ایرانی اور ترکی فلموں کو سینما میں دکھانے کی اجازت ہوگی،سینما انڈسٹری اس وقت مکمل بیٹھ چکی ہے جسے سہارا دے رہے ہیں۔


آخر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ایک سے 22 گریڈکےوفاقی ملازمین کےہاؤس رینٹ میں اضافہ کر رہے ہیں،اس سلسلے میں وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں