پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

01:40 PM, 21 Sep, 2021

راولپنڈی : آرمی چیف آف پاکستان قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کے کاروبار، کھیل اور سیاحت کے لئے محفوظ ملک ہے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات یونان کے سفیر کے دورہ جی ایچ کیو کے دوران ملاقات میں کہی ۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے یونان کے سفیر نے تفصیلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور ، علاقائی سیکورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی سیاحت کاروبار اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ۔  اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے روشن مستقبل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے .پاکستان اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ ہے ۔

ملاقات میں یونانی سفیر نے کورونا کے کنٹرول کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے افغانستان میں امن کے قیام کی کوششوں کے لئے پاکستانی کردار کو سراہا ۔ 

مزیدخبریں