کابل: افغانستان کی عبوری کابینہ میں توسیع ، پنج شیر کے تاجر حاجی نورالدین عزیزی کو عبوری وزیر تجارت تعینات کر دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بغلان کے تاجر حاجی محمد بشیرنائب وزیر تجارت تعینات جبکہ سرپل کے تاجر حاجی محمد عظیم سلطان زادہ نائب وزیر تجارت دوئم تعینات کر دیئے گئے ۔ ڈاکٹر قلندر عباد عبوری وزیر صحت تعینات ، عبدالباری عمر اور محمد حسن غیاثی نائب ہوں گے ۔
اس کے علاوہ ملا محمد ابراہیم نائب وزیر داخلہ مقرر ، ملا عبدالقیوم ذاکر نائب وزیر دفاع تعینات ۔ انجینئرمجیب الرحمٰن عمر نائب وزیر برائے بجلی و پانی مقرر ۔ حاجی گل محمد نائب وزیر سرحدی امور تعینات ۔ کمانڈر ارسلاخروٹی نائب وزیر برائے مہاجرین تعینات ۔
ڈاکٹر لطف اللہ خیرخواہ وزارت اعلیٰ تعلیم کے معاون مقرر ۔ انجینئر نجیب اللہ وزیر برائے ایٹمی توانائی ہوں گے ۔ حاجی غلام غوث قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے نائب سربراہ ہوں گے ۔ انجینئر وزیر محمد مطمئن افغان اولمپک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔