ملک کا مسئلہ الیکشن کی چوری کا ہے، شاہد خاقان عباسی

12:10 PM, 21 Sep, 2021

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ انتخابی اصلاحات کا نہیں الیکشن کی  چوری کا ہے، کسی کو عوامی رائے بدلنے کا حق حاصل نہیں۔

 رہنما پاکستان مسلم لیگ نون شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں الیکشن چوری کو روکنے کا لکھا جائے، ووٹ کا حق پاکستان کا آئین ہر شہری کو دیتا ہے، کسی کو عوامی رائے بدلنے کا حق حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ عوام کی رائے ہے اس کو بدل دینا بدقسمتی ہے ۔پاکستان کے عوام اور عام شہری کی رائے کو بدلنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے ۔ 

مزیدخبریں