کینبرا : پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمیں رونے دھونے کی بجائے اپنے کھیل اور ٹیم کو بہتر کرنا چاہئے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاکستان کے دورے سے انکار پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی اس کا افسوس ہے لیکن اب ہمیں اس سے آگے بڑھنا ہے ۔
پاکستان کے ممتاز کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی نے کھیل اور انٹرٹینمنٹ کو ہر ملک میں متاثر کیا لیکن وہ ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کریں گے جو اس سے مقابلے کے لیے تیار ہو۔