پشاور میں ہوٹلوں پر چھاپے ، بھاری مقدار میں کٹے ہوئے کتوں کا گوشت برآمد

پشاور میں ہوٹلوں پر چھاپے ، بھاری مقدار میں کٹے ہوئے کتوں کا گوشت برآمد

پشاور: خیبر پختونخواہ میں حکام نےکئی ہوٹلوں  پر چھاپے مار کر درجنوں کتوں کا گوشت ضبط کرلیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹیز  کو اطلاع ملی کے خیبر پختونخواہ کے کچھ ہوٹلوں میں پکنے والے کھانوں میں کتے کا گوشت استعمال کیا جارہا ہے ۔ 

محکمہ فوڈاتھارٹیز نے پولیس کو ساتھ لے کر آپریشن کیا اور ہوٹل کی چھت سے کٹے ہوئے درجنوں کتے  اور بھاری مقدار میں گوشت برآمد کرلیا ۔ پولیس نےچار افراد  کو گرفتار کرکے کئی ہوٹلوں کو سیل کردیا ۔ 

ہوٹل ملازمین نے انکشاف کیا کہ وہ کئی سال سے عوام کو کتا بریانی اور کتا کڑاہی کھلا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ کے ہوٹلوں پر اس کارروائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔