لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں نئی نویلی دلہن کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا ۔ 22 سالہ سمیرا کو نامعلوم افراد نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 22 سالہ خاتون کی زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر جان لے لی گئی ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم دوافراد نے سمیر ا کے جسم کو بری طرح نوچا تشدد کے بعد زیادتی کی اور پھر گلے میں پھندہ ڈال کر اس کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش واش روم سے ملی خاتون گھر میں اکیلی تھی جس کی وجہ سے ملزمان کو واردات کرنے کا موقع ملا ۔
اہلخانہ کے مطابق سمیرا کی بہن باہر سے آئی اور واش روم میں گئی تو دیکھا کہ سمیرا کی لاش پڑی تھی اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح موجود تھے۔
عینی شاہد مقتولہ کی بہن نے بتایا کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، اس کے گلے پر پھندا کا نشان بھی موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔