بھارت میں تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ،دس افراد ہلاک 

01:16 PM, 21 Sep, 2020

ممبئی : بھارت کے شہر ممبئی کے قریبی علاقے میں تین منزلہ عمارت گرنے سے دس افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ متعدد افراد زخمی  اور دو درجن سے زائد عمارت کے  ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق ممبئی سے ساٹھ کلومیٹر شمال  میں بھوندی کے پاورلوم قصبے میں پیر کی صبح اچانک تین منزلہ عمارت گرنے سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار کم سن بچے بھی شامل ہیں ۔ جبکہ  زخمیوں کو کلیان ، ڈومبیوالی ، کالوا اور تھانے کے اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ ایک بچے سمیت پچیس افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا  گیا ہے ۔ اس حادثے سے 12 افراد سے زائد  زخمی بھی  ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پٹیل کمپائونڈ میں چالیس سالہ پرانی  تین منزلہ جیلانی بلڈنگ پونے چار بجے کے قریب اچانک زمین بوس ہوگئی ۔۔  پریشان کن طور پر اس وقت عمارت میں موجود  تمام افراد گہری نیند سو رہے تھے ۔مقامی افراد کا کہناہے کہ یہ  انتہائی بوسیدہ عمارت تھی عمارت کے مکینوں کو نظام پور میونسپل کارپوریشن سے نوٹس بھی ملاتھا،۔ لیکن رہائشیوں سے اسے نظر انداز کردیا تھا۔۔ عمارت میں پانی کی بے پناہ لیکج اور سیپج کی وجہ سےعمارت کی حالت انتہائی مخدوش تھی ۔۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد قریبی قصبوں کے فائر برگیڈ یونٹ اور نینشنل ڈیزاسٹر  ریسپانس فورس حادثے کے مقام پر پہنچ گئ ہیں ۔ اور امدادی کارروائیوں کا کام تیزی سے جاری ہے ۔۔ 

مزیدخبریں