سعودی لڑکیوں کی کراٹے سیکھنے میں دلچسپی بڑھ گئی 

11:29 AM, 21 Sep, 2020

 طائف : سعودی عرب میں طائف کی خواتین کی کراٹے میں دلچسپی بڑھ گئی اور وہ لیڈیز سپورٹس کلب میں کراٹے سیکھنے کے لیے آنے لگی ہیں۔ خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے کراٹے سیکھ رہی ہیں۔

الاخباریہ چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سپورٹس کلب آنے والی خواتین مختلف قسم کے کھیلوں میں دلچسپی لے رہی ہیں تاہم کراٹے اور مزاحمتی کھیلوں میں ان کی دلچسپی غیرمعمولی ہے۔

سعودی لڑکیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراٹے سیکھنے سے ڈسپلن آتا ہے اور کسی بھی معاملے کے بارے میں فوری ردعمل دینے کا سلیقہ بھی آ جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں