لاہور:نامور اداکارہ اور گلوکار ملکہ ترنم نور جہاں کی آج 94 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ وہ 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سروں کی ملکہ نور جہاں نے 995 فلموں کے لئے نغمات ریکارڈ کروائے۔ ان کی آواز کا سحر آج بھی مداحوں پر طاری ہے۔
انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ انہیں 18 برس کی عمر میں ہی ملکہ ترنم کا خطاب عطا کر دیا گیا تھا۔
ملکہ ترنم نورجہاں 23 دسمبر 2000 کو دنیا سے رخصت ہوئیں اور کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔