ملٹی ٹاسکنگ صارفین کے لئے گوگل کروم کی خودکار ٹیب گروپ بندی کا خصوصی فیچر متعارف

ملٹی ٹاسکنگ صارفین کے لئے گوگل کروم کی خودکار ٹیب گروپ بندی کا خصوصی فیچر متعارف

لندن : گوگل صارفین کے لیے تہلکہ خیز فیچر مارکیٹ میں دستیاب ہوگیا ہے ۔ گوگل کروم براؤزرز نے گذشتہ موسم بہار میں بہت سے ملٹی ٹاسکنگ صارفین کے لیئے ٹیب گروپس  کو متعارف کروا کے سب کو حیران کردیا ۔ یہ صارفین کو سنگل عنوانات کے تحت کھلی ٹیبز کے بڑے ذخیرے کو بہتر طریقے سے ترتیب دینے کی  طرف گوگل انتظامیہ کی جانب سے بہترین قدم تھا ۔ 

اگر آپ مختلف ذرائع ابلاغ کے مضامین کے ساتھ کسی رپورٹ پر کام کر رہے ہیں تو ، مثال کے طور پر  آپ نیویارک ٹائمز ، واشنگٹن پوسٹ ، دی گارڈین ، ٹیک ایکسپلور اور دیگر ذرائع کے لئے اب عنوانات بنا سکتے ہیں جہاں سے آپ نے متعدد نیوز سٹؤریز جمع کیں ہوتی ہیں ۔ اب اس میں جدت آگئی ہے اور فوری طور پر شناخت کے لئے گوگل کروم ٹیب کو نام اور رنگ  بھی دیے جاسکتے ہیں ۔ ۔ یہاں تک کہ آپ اپنے گروپوں کو لیبل لگانے کے لئے ایموجیز کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

گوگل کروم کی یہ ایک بہترین کاوش ہے ۔ جس کی وجہ سے گوگل صارفین کو انتہائی اہم فیچرز مل گئے ہیں ۔ اس نئے فیچر کے ذریعے اب صآرفین یہ بھی کرسکتے ہیں کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے فیچر کو دن کے حساب سے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں ۔ یعنی آج ، کل یا کوئی ہفتہ یا سوموار سمیت کئی اہم ترین چیزوں کو کروم آٹو میٹک ٹیب کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ صارفین کو سنگل عنوانات کے تحت کھلی ٹیبز کے بڑے ذخیرے کو بہتر طریقے سے ترتیب دینے کی اجازت مل جائیگی۔

 رپورٹس لکھنے والے طلبہ اوپن  ٹیبز  کی درجہ بندی کرسکتے ہیں جیسے عنوانات پس منظر ، قیمت ، اعداد و شمار ، خبریں اور تصاویر بھی اپلوڈ کرسکتے ہیں ۔ اب یہ  کیا جاسکتاہے  کہ خصوصیت کو بالآخر ہیڈروں یا مندرجات پر مبنی تھیم کے مطابق خود بخود گروپس بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ فیچر اگر کوئی استعمال کرنا چاہتا ہے کہ تو اسے کروم کینری براوزر 87 انسٹال کرنا پڑے گا۔، کیونکہ یہ ساری سہولیات اس میں فراہم کی جارہی ہیں ۔ گوگل کروم کا بہترین ورژن ہے  جو مزید تجربات کے لیے بنایا گیا ہے ۔ جس کی مدد سے آئی ٹی ڈیویپلرز اس  سے بہت زیادہ متعفید ہوسکتے ہیں ۔ ٹیب برائوزر پر ٹیب بار بھی دی گئی ہے جس کے ذریعے کسی بھی ٹیب گروپ میں موجود اہم ترین فیچرز کو باآسانی کھولا جاسکتا ہے ۔

کینری کروم کے ان چند ورژنز میں سے ایک ہے جو ان صارفین کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے براؤزر کے تجربے کو زیادہ سے زیادہ اور نئی خصوصیات کی جانچ کرنا چاہتے ہیں۔ بِٹا ورژن کی ایسی نئی خصوصیات کا ہمیشہ کریش ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ دریں اثنا ، ٹیب گروپ ابھی بھی خودکار طریقے سے ایک سے زیادہ صفحات کو منتخب کرکے ، اب ان میں سے کسی پر دائیں کلک کرکے اور "نیا گروپ" منتخب کرکے تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس مقام پر  گروپ کا نام لیا جاسکتا ہے اور آٹھ رنگوں میں سے ایک کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔ کسی ویب صفحہ پر دائیں کلک کرنے سے ایک مینو تیار ہوتا ہے تاکہ نئے گروپ کی تشکیل کی جاسکے یا صفحہ کو پہلے سے موجود گروپ میں شامل کیا جاسکے۔