اسلام آباد : اداکارہ ارمینہ خان نے کہا کہ ہمیں کسی کے بارے میں برا نہیں سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ وہ ان کے لئے بھی اچھا سوچتی ہیں جو ان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ لوگ آپ کے بارے میں اگر منفی بات کرتے ہیں تو ضروری نہیں آپ ان کی ذہنی سطح پر جاکر ان سے مقابلہ کریں بلکہ ان کی باتوں کو در گرز کرتے ہوئے ان کے لئے دعا گو رہیں۔
اداکارہ نئے ڈرامہ سیریل ”محبیتں چاہتیں“ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔