بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں

09:47 AM, 21 Sep, 2020

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورنے زندگی کی 40بہاریں دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت خوبرو اداکارہ کرینہ کپور آج 40برس کی ہوگئی ہیں ۔خوبصورت اداکارہ کو بالی ووڈ میں اپنے جاندار کرداروں کے باعث جانا جاتاہے جن میں پو اورگیت قابل ذکرہیں ۔

اداکارہ گاہے بگاہے اپنی سیلفیوں کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطہ کرنے میں بھی باقی شوبز شخصیات سے آگے رہتی ہیں۔

شوہر سیف علی خان کے ساتھ اپنے تعلقات سے لے کر  اپنے 20 سالہ طویل کیریئر میں پہلی بار آڈیشن لینے تک  کرینہ اکثر اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ بیانات دیتی رہی ہیں۔

اداکارہ نے چھوٹے نواب سیف علی خان سے شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا تیمور علی خان بھی بھارتی میڈیا میں معروف سٹار بن چکاہے۔ 

خوبرو اداکارہ نے سالگرہ کا کیک اپنی فیملی کے ہمراہ کاٹا جن میں والد رندیر کپور،بہن کرشمہ کپوراور والدہ بھی شامل تھیں۔
 

مزیدخبریں