پاکستان میں کورونا کے633نئے کیسز رپورٹ،ایکیٹو کیسز کی تعداد7ہزار15 ہوگئی

09:07 AM, 21 Sep, 2020


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید633 افراد متاثر اور4 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکیٹو کیسز کی تعداد7ہزار15 ہوگئی ہے اور2لاکھ 92ہزار869مریض صحت یاب ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3 لاکھ6ہزار304 ہوگئی ہے اور6ہزار420 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار947 ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار428، خیبرپختونخوا میں37 ہزار357، بلوچستان میں 14ہزار394، اسلام آباد میں16 ہزار162، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار533 اور گلگت میں 3 ہزار483کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار460 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں88 اور آزاد کشمیر میں69 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ 153 اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں