نیو یارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ امریکا کا بنیادی مقصد کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے 7 روزہ دورہ امریکا کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان کے تاثرات لیں گے اور ان سے مشاورت کی بنیاد پر ہم اپنی مصروفیات جاری رکھیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔