وزیراعظم  اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم  اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے
کیپشن: Image Source: GoP Twitter Account

نیو یارک: وزیراعظم عمران خان  اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، سیّد زلفی بخاری بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

تفصیلات  کے مطابق،  وزیراعظم  عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ، امریکا میں وزیر اعظم کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور امریکا میں  تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے ان کا کیا۔

 

دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے  دورہ امریکا کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر تک امریکا میں قیام کریں گے، دورے کے دوران  وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے  27 ستمبرکو خطاب کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت کریں گے، صحت عامہ، سرمایہ کاری سے متعلق اجلاسوں میں شرکت بھی کریں گے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق شاہ محمود قریشی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیرخارجہ او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ سے بھی خطاب کریں گے۔