حکومت ،اپوزیشن کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، قمر زمان کائرہ

حکومت ،اپوزیشن کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، قمر زمان کائرہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: قمر زمان کائرہ ہے کہا  ہے کہ کرپشن بہانہ  ہے اصل میں وفاقی حکومت   کی سندھ حکومت  پر نظر ہے، مراد علی شاہ گرفتاری کے بعد بھی وزیر اعلی ٰ رہیں گے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ،  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں ہرطبقہ پریشان ہے۔ سابق صدر زرداری پر اربوں روپے کرپشن  کا الزام لگایا گیا لیکن  چالان ڈیڑھ کروڑکا سامنے آیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ  میرے رشتہ داروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہم نے مارشل کا مقابلہ کیا ایسے پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

 

انہوں نے کہا  کہ احتساب کے نام پر ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری اوراپوزیشن کی قیادت کوٹارگٹ کیا گیا۔ ایک سال ہوگیا،ڈاکٹرعاصم کیس کا ابھی فیصلہ نہیں ہو رہا۔ سندھ حکومت گرانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔

 

ان کا مزید کہا  کہ ملکی حالات کو دیکھ کر اب تو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ بھی بول رہے ہیں۔