کراچی: نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کے کزن عباس جاکھرانی کو گرفتار کرلیا ہے جن کو آج سکھر کی مقامی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ترجمان نیب کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے کزن عباس جاکھرانی جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین اورمبینہ طور پر اعجاز جاکھرانی کے فرنٹ مین تھے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی مرمت میں 15 کروڑ روپے کرپشن کا الزام ہے جبکہ 15 افراد کے اکاؤنٹس سے رقوم عباس جاکھرانی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔