نیویارک: یورپی یونین کے 8ممالک نے اسرائیل سے ایک فلسطینی دیہات مسمار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل، خان الاحمر نامی دیہات کو مسمار کرنا چاہتا ہے۔
یورپی یونین کے آٹھ ممالک کی طرف سے یہ اپیل ہالینڈ کے سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی ہے۔ ان آٹھ ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، سویڈن، برطانیہ اور بیلجیم شامل ہیں۔
ان ممالک نے ایک مرتبہ پھراپنا موقف دہرایا ہے کہ وہ دو ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں اور یروشلم اسرائیل کے ساتھ ساتھ نئی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بھی ہونا چاہیے۔