زیورخ: عالمی چیمپئن فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں فٹ بال کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں مشترکہ طور پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو گئیں، یہ فٹ بال کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ دو ٹیموں نے ایک ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا ہو، بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی پا کر فرانس کو ٹاپ پوزیشن پر جوائن کیا ہے۔
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی کے ساتھ فرانس کو ٹاپ پوزیشن پر جوائن کر لیا ہے، برازیل تیسرے، کروشیا چوتھے، یوروگوئے پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ڈنمارک ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلا گیا.
سابق عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم تین درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئی، سویڈن دو درجے گر کر 15ویں نمبر پر چلا گیا، اٹلی کی ٹیم ایک سیڑھی چڑھ کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئی۔