اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر فیصل رضا عابدی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں مقدمہ تھانا سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا۔
فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228، 500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔
فیصل رضا عابدی پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں لیکن پارٹی سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے جب کہ وہ 2009 سے 2014 تک سینیٹر رہے ہیں۔