پشاور: تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کی این اے 21 مردان سے الیکشن میں کامیابی کو چیلنج کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کی کامیابی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
عاطف خان کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے امیر حیدر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب عاطف خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ہی رہنما حمایت اللہ مایار پر ہتک عزت کا بھی دعویٰ دائر کیا ہے جس میں اے این پی رہنما پر انتخابی جلوسوں کے دوران غلط زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عاطف خان نے حمایت اللہ مایار پر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا جس پر عدالت نے انہیں سمن جاری کرتے ہوئے 24 ستمبر کو طلب کر لیا۔