ویت نام کے صدر ٹران ڈائی کو آنگ انتقال کر گئے

11:26 AM, 21 Sep, 2018

ہنوئی: ویت نام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ 61 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹران ڈائی کوآنگ کا انتقال ہنوئی کے ایک فوجی اسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھے۔

ٹران ڈائی کوآنگ ہنوئی سے 115 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق کسان کمیونٹی سے تھا۔

ٹران ڈائی کوآنگ نے اپریل 2016 میں ویتنام کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی منسٹر کے طور پر بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے تھے۔

مزیدخبریں