دپیکا ، پریانکا کریں تو ”ہاٹ”میں کروں تو فحاشی ، زرین خان نے دل کی بھڑاس نکال دی

11:31 PM, 21 Sep, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں پر خاموشی توڑ دی، اور انکشاف کیا کہ بالی ووڈ میں دوہرا معیار اپنا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زرین خان نے ا س بات کا اعتراف کیا کہ سلمان خان کے ساتھ اداکاری کا آغاز کرنے کے باوجود میرا کیرئیر مسائل کا شکار رہا ، لوگوں کو پہلی فلم حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن مجھے اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے بعد جدوجہد کرنی پڑی، زیادہ وزن کے باعث مجھے مذاق کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ میں دوسری اداکاراوں کی طرح نہیں دکھتی کیونکہ میرا وزن زیادہ ہے۔اس کے بعد تو میرا وزن بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا، جب کہ چند برس بعد جب دوسری اداکاراو¿ں نے وزن بڑھایا تو انہیں نہ صرف سراہا گیا بلکہ ان کی تعریف بھی کی گئی پھر میرے ساتھ دوہرا معیار کیوں اپنایا گیا، بڑھے ہوئے وزن کے باعث مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ میں کیسی نظر آتی ہوں میرے کپڑے کیسے ہیں وغیرہ میرا گھر سے باہر نکلنا تک مشکل ہوگیا یہاں تک کہ مجھے فلموں میں کام ملنا بھی بند ہوگیا۔
زرین نے دپیکا پڈوکون ، پریانکا چوپڑا سمیت متعد اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بڑے بینر کی فلموں میں اگر یہ اداکارائیں غیر اخلاقی سین کرتی ہیں تو نہ صرف ان کی تعریف کی جاتی ہے بلکہ انہیں ”ہاٹ”بھی کہا جاتا ہے لیکن ہمارے جیسے تھوڑے کم تر درجے کے اداکار اگر یہی سب کریں تو اسے بے حیائی اور فحاشی کانام دیا جاتا ہے ، بالی ووڈ میں یہ تفریق اب بھی برتی جاتی ہے۔

مزیدخبریں