بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 4 افراد شہید

10:44 PM, 21 Sep, 2017

راولپنڈی: بھارتی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں شہید ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل  ہیں ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ بانڈری کے چاروا سیکٹر پر بِنی سلاریہ گا ئوں میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پنجاب رینجرز کی بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور ورکنگ بانڈری کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں پر فائرنگ کی جس سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

مزیدخبریں