ہو بہو چیز منٹوں میں تیار کرنے والا تھری ڈی پرنٹر آ گیا

10:37 PM, 21 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی : دبئی میں ایک ایسے تھری ڈی پرنٹر کی لانچنگ ہوئی جس سے آپ کسی بھی چیز کا تھری ڈی پرنٹ حاصل کر کے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ کو کوئی بھی چیز یا کسی بھی برانڈ کی کوئی پروڈکٹ پسند آجائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ صرف اس کی فوٹو حاصل کریں اور اپنے کمپیوٹر کے ذریعے پرنٹر کو آرڈر کریں۔ ہو بہو چیز منٹوں میں تیار ہو جائے گی۔

تھری ڈی پرنٹر بنانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ کوئی بھی پسندیدہ چیز دنیا کے کسی بھی کونے میں منٹوں میں ارسال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ تھری ڈی ٹیکنالوجی سے آپ گھر بیٹھے زیورات سے لے کر شوزاور ٹی شرٹ سمیت کچھ بھی بنا سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب برپا کرنے جارہی ہے یہ صرف ایک پرنٹر نہیں بلکہ یہ مینوفیکچرنگ مشین بھی ہے۔ آپ اس سے کچھ بھی بنا سکتے ہین۔

مزیدخبریں