ممبئی: بالی ووڈ سپرسٹاررشی کپور مبینہ طور پر ایک ٹوئٹر خاتون صارف کو ڈائریکٹ میسج پر غیر اخلاقی اور توہین آمیز پیغام پر تنقید کی زد میں آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاتون نے رواں ماہ کے شروع میں اداکار کا مذاق اڑایا تھا جس پر رشی کپور نے ڈائریکٹ میسج پر توہین آمیز پیغام بھیجا۔اس خاتون نے اس پیغام کو 19 ستمبر کو ایک ٹوئٹ پر ظاہر کیا تھا جس کے بعد رشی کپور پر لوگوں نے تنقید کرنا شروع کردی تھی۔
صارفین کی تنقید پر رشی کپور نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ' بکواس، میں ایسی اب ایسی ٹوئیٹس دیکھ رہا ہوں جس میں میری توہین کی جارہی ہے، میں کوئی مذہبی شخصیت نہیں اور میں لوگوں کو ان کی زبان میں جواب سکتا ہوں، تو اپنی شکایات بند کریں'۔
رشی کپور نے صارفین کی تنقید کا انکوکھا جواب دیدیا
09:58 PM, 21 Sep, 2017