گوگل آن لائن اڑنے والی گاڑی بنانا سکھائے گا

09:12 PM, 21 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے بانی نے اعلان کیا ہے کہ اب اڑنے والی کار   ہر کوئی اپنے گھر میں بھی تیار کر سکے گا.

 گوگل اڑنے والی کار بنانے کا کورس آن لائن شروع کرنے والا ہے، 4ماہ دورانیہ کے کورس میں انجینئر اڑنے والی گاڑی میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پڑھائیں گے.

دوسری طرف گوگل کے سمارٹ فون ”پکسل 2“ کی نئی لیکس سامنے آ گئی ہیں۔ لیکس کے مطابق فون کو دو مختلف سائز  میں پیش کیا جائے گا۔ایک پکسل 2 اور ایک پکسل 2 ایکس ایل۔ اس کے ساتھ ساتھ فون کو کئی رنگوں میں لانچ کیا جائے گا۔

پکسل 2 کو ہلکے نیلے، سفید اور کالے رنگ میں جبکہ پکسل 2 ایکس ایل کو کالے اور پانڈا کلر ورژن یعنی آدھا کالے اور سفید رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

پکسل 2 کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 649 ڈالر اور 128 جی بی کے ساتھ 749 ڈالر ہو گی۔

پکسل 2 ایکس ایل کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 849 ڈالر اور 128 جی بی کے ساتھ 949 ڈالر ہو گی۔یہ اسمارٹ فونز 4 اکتوبر کو لانچ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں