لاہور: سماجی رابطے کی مشہور ترین ”فیس بک “ نے اپنی سمارٹ فون ایپ میں واٹس ایپ بٹن پیش کر دیا۔ اس بٹن کے ذریعے آپ واٹس ایپ کو فیس بک ایپ سے نکلے بغیر اوپن کر سکتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر مینیو ایریا میں دیکھا جاسکتا ہے ، یہ فیچر ابھی صرف اینڈرائیڈ فونز پر ہی آزمایا جارہا ہے اور بہت جلد آئی او ایس صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں ماہ ایسا ہی ایک بٹن انسٹاگرام کے لیے بھی مختلف افراد کو اپنی فیس بک ایپ پر نظر آیا تھا۔
اس طرح لگتا ہے کہ فیس بک اپنی زیرملکیت اپلیکشنز کو بتدریج اپنی مرکزی ایپ کا حصہ بنانے والی ہے جیسا میسنجر کو بھی بنایا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں بھی فیس بک نے تجرباتی طور پر واٹس ایپ سینڈ بٹن ایپ کا حصہ بنایا تھا تاکہ صارفین فوری طور پر اپنی تصاویر اور پوسٹس میسجنگ اپلیکشن کے دوستوں سے شیئر کرسکیں۔مگر یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا اور ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اب یہ نیا واٹس ایپ شارٹ کٹ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
فیس بک ایپ میں واٹس ایپ کا بٹن متعارف
08:32 PM, 21 Sep, 2017