انقرہ: ترک صدر رجب طیب کےامریکا کے دورے کے دوران مظاہرین اور انکے سکیورٹی آفیسرزکے مابین لڑائی جھگڑے کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے رجب طیب اردگان سے معافی مانگ لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایک ہفتہ قبل امریکی صدر نے مجھے فون کیا اور مئی میں پیش آنے والے اس واقعے پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دورے کے دوران جو واقعہ پیش آیا میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔“
رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردگان کے اس بیان پر وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ڈونلڈٹرمپ نے رجب طیب اردگان کو کال کی تھی لیکن اس میں دونوں رہنماﺅ نے کئی ایشوز پر بات کی تاہم اس فون کال میں ڈونلڈٹرمپ نے کوئی معافی نہیں مانگی۔“واضح رہے کہ مئی میں یہ واقعہ ترک سفارت خانے کے باہر پیش آیا تھا۔ مقدمے میں 19مظاہرین کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا جن میں سے صرف 2گرفتار ہوئے، باقی تاحال مفرور ہیں۔