ممبئی : معروف بالی و وڈ اداکارہ کریتی سنن کے پہلے آڈیشن کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کریتی سنن نے سال 2014 میں ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم ہیروپنتی سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ دونوں اداکاروں کی یہ پہلی فلم تھی۔ لیکن 5 سال بعد اداکارہ کے آڈیشن کی وڈیو سامنے آگئی جس میں اپنے متعلق بتا رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا چکا ہے ، اس ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
یادر رہے کہ حال ہی میں کریتی کی فلم بریلی کی برفی نمائش کے لئے پیش کی گئی اور اب وہ فلم فرضی من جلوہ گر ہوں گی۔