بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں

06:19 PM, 21 Sep, 2017

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں ماضی کی خوبرو اداکارہ ماہیماچوہدری نے وقت ساتھ ساتھ خود کو اتنا تبدیل کر لیاکہ انہیں پہچاننا ممکن نہیں ہوگا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلموں ”دھڑکن“،”کھلاڑی420 “ اور ”دل کیا کرے‘، داغ،دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، اوم جئے جگدیش اور کچھ دیگر فلموں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ موٹاپا ہی ان کے فلمی دنیا سے دور ہونے کی اصل وجہ ہے۔ماہیما چوہدری نے 2006 ءمیں معروف بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ، وہ مکمل طور پر فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں جبکہ اس کی فلمی دنیا سے کنارہ کشی کی اصل وجہ شاید ان کا موٹاپا بنا۔
...........

...........

مزیدخبریں