اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہ جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل اصل جڑ ہے، اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا، اگر وزیرخزانہ میں تھوڑی سی بھی عزت نفس ہے تو استعفیٰ دے دیں۔
سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل اصل جڑ ہے. اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کی عزت کو نقصان پینچایا، اگر اسحاق ڈار میں تھوڑی سی بھی عزت نفس باقی ہے تو فورا عہدہ چھوڑ کر استعفیٰ دے دیں۔ نواز شریف دوبارہ واپسی کے لیے آئینی ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی کے پیروں میں بیٹھے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پیچھے چلنے کے لیے کوئی تیار نہیں .بلاول زرداری کو اختیار ملنے چاہئیں، انہیں پیچھے کھڑا نہیں ہونا چاہئے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں جمعرات کو شیخ رشید کی نااہلی کیس کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تاہم شیخ رشید کے وکیل کی التوا کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
.