لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ منظرعام پر لانے سے صا ف انکار کر دیاہے۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے عدالتی حکم کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف کو عدالتی حکم سے آگاہ کردیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعرات کی شام پانچ بجے ماڈل ٹاﺅن میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک کرنے سے انکار کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ شائع نہیں ہوسکتی البتہ تفصیلی فیصلہ موصول ہونے کے بعد یہ عدالتی فیصلہ چیلنج کیا جاسکتاہے۔