شاہد خاقان عباسی 40سال سے زائد عرصہ پائلٹ رہے

02:52 PM, 21 Sep, 2017

نیویارک :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 40 سال سے زائد عرصہ پائلٹ رہے، وہ اسکائی ڈائیونگ کے شوقین ہیں،کافی ایڈونچر کو پسند ہی کرتے ہیں۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ایک پائلٹ تھے اور چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ جہاز اڑاتے رہے ہیں۔وزیراعظم ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔

جمعرات کو انہوں نے مختلف میڈیا کو انٹرویو دیا لیکن جب وزیراعظم پاکستان سے ان کے اسکائی ڈائیونگ کے شوق کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے بتایا میں ایک پائلٹ ہوں اور 40 سال سے زائد عرصہ پائلٹ ہی رہا۔وزیراعظم کی اپنی ذاتی ایئرلائن بھی موجود ہے۔

آپ سب نے 'ایئر بلو' کا نام تو سنا ہی ہوگا؟شاہد خاقان عباسی نے مزید بتایا میں اسکائی ڈائیونگ کا بھی خاصا شوق رکھتا تھا لیکن اب میں یہ کرتب دکھانے کے لیے کافی بوڑھا ہوچکا ہوں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اب چھٹی کے دنوں میں مزید اسکائی ڈائیونگ نہیں کریں گے تو انہوں نے کہا نہیں میرے خیال سے اب اور نہیں۔

مزیدخبریں