گھریلو جھگڑےپر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی

02:34 PM, 21 Sep, 2017

فیصل آباد.تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ جمیل ٹاون میں ماوراں نامی خاتون کا اپنے دیور عدیل کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر عدیل نے طیش میں آ گیا اور اس نےاپنے بھائی اور ماں کے ہمراہ مٹی کا تیل چھڑک کر خاتون کو آگ لگا دی ۔
جس کے نتیجے میں ماوراں نامی خاتون جھلس گئی جیسے ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں