عالیہ بھٹ اپنے اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بارے میں بول پڑیں

01:58 PM, 21 Sep, 2017

ممبئی: معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بارے میں بول پڑیں۔
عالیہ بھٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہونے کہا کہ جب میں فلم "راضی" کی شوٹینگ کے لیے پٹیالہ روانہ ہوئی تھی تب میرے اور سدھارت ملہوترا کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں لیکن میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں اور اس وقت میری تمام تر توجہ میرے کر ئیر پر ہے۔
عالیہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا علیحدگی  کی افواہیں کبھی ختم نہیں ہو سکتیں اس وقت میری تمام تر توجہ کا مرکز میری فلم "راضی" پر ہے۔ لہذااداکارہ نے سدھارتھ ملہوترا سے اپنی علیحدگی کی خبروں  کے بارے میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ  ابھی  کسی کےساتھ نہ علیحدگی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی رشتہ ہے اور ابھی میری  تمام تر توجہ کا مرکز میری فلم ہے۔ 
تاہم اداکارہ نے ابھی تک کچھ واضح نہیں کیا کہ وہ اور سدھارت ملہو ترا ایک ساتھ ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں منظر عام پر تھیں کہ اداکار سدھارت ملہوترا اورعالیہ بھٹ کے تعلقات میں دڑار آگئی اور دونوں اداکارؤں نے اپنی راہیں جدا کر لیں ہیں اور ان کی جدا ئی کی بڑی وجہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بتائی جا رہی تھیں۔

مزیدخبریں