نیویارک:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آزادی کے لیے ریفرنڈم کے منصوبے کے سبب وہ شمالی عراق کے کردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے نیو یارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق میں ریفرنڈم کے ممکنہ انعقاد سے مشرق وسطی میں مسلح تنازعات کی ایک نئی لہر شروع ہو جائے گی۔
اردوان نے مزید بتایاکہ جمعے کو ہونے والے ترک سلامتی کونسل اور ملکی کابینہ کے اجلاس میںشمالی عراق کے خلاف پابندیاں پر بات چیت کی جائے گی۔یہ امر اہم ہے کہ انقرہ حکومت کے شمالی عراق میں کرد علاقائی حکومت کے ساتھ مضبوط اقتصادی روابط ہیں۔