کراچی: گرتے ہوئے ہالوں کا مسئلہ نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کے لیے بہت تشویش ناک ہے۔گرتے ہوئے بالوں کے کئی سبب ہیں اور ان پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے تاکہ بالوں کو صحت مند اور خوبصورت بنایا جا سکے۔
سائنسی تحقیق کے مطابق ہر انسان کے ایک دن میں 100 بال گرنا مناسب بات ہے لیکن اس سے زیادہ بال گرنا پریشانی کی بات ہے۔امریکی ہیر لوس ایسوسیشن کے مطابق ا مریکی تقریباََ3.5بلین روپےبالوں کے علا ج پر خرچ کر تے ہیں لیکن آپ ان آسان گھریلو نسخوں کے استعمال سے نہ صرف بالوں کو گھنا اور خوبصورت بنا سکتے ہیں بلکہ ان کو گرنے سے بھی کو روک سکتے ہیں۔
بالوں کو خوبصورت بنانے کے لیےسب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ اچھے شیمپو کا استعمال کریں کے اورساتھ ساتھ اچھے ہئیر آئل سے سر کا مساج بھی کریں۔
بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیےایک کپ آملہ یا آملہ تیل میں ایک کلو کھوپرے کا تیل ڈال کر ابال لیں ۔ بھر اس میں ایک کھانے کا چمچ لیمن کو چھلکے سمیت پیس کر ڈالیں اور تھوڑی سی کالی مرچیں ڈال کر مکس کر لیں۔ہفتے میں تین دن رات کو بالوں میں لگا کر سو جائیں اور صبح کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔
اپنی خوراک میں سلاد کے پتوں اور پالک کا استعمال کریں زیادہ سے زیادہ پھلو ں کا جوس کا استعما ل کریں۔