دہشت گردوں کو فاٹا میں دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے، میجر جنرل آصف غفور

11:19 AM, 21 Sep, 2017

میران شاہ: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو فاٹا میں دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے اور میران شاہ میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان امن کپ کے ذریعے ثابت کریں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فاٹا میں زندگی معمول پر ہے اور یہاں شہریوں کو تمام سہولیات میسر ہیں۔ یاد رہے کہ پاک فوج، پی سی بی اور پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے تعاون سے میران شاہ کے یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان الیون اور برطانوی میڈیا الیون کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں