فلم ”جگاجاسوس“ کی ناکامی کا غصہ‘رشی کپور نے ہدایتکار کو بندر سے تشبیہ دیدی

10:21 AM, 21 Sep, 2017

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے ایک بار پھر ”جگاجاسوس“ کے ہدایت کار انوراگ باسو کو نشانے پر لیتے ہوئے انہیں بندر سے تشبیہ دے دی۔اداکاررشی کپور سوشل میڈیا پر اپنے بے باک تبصروں اور دوسروں کے خلاف منفی پیروپیگنڈا کرنے کی وجہ سےمیڈیا پر چھائے رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ہدایت کار انوراگ باسو کو ”جگا جاسوس“ کی ناکامی پر ایک بار پھر کھری کھری سناتے ہوئے انہیں بندر سے تشبیہ دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو”نو فلٹر“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالی، شومیں ایک گیم کے دوران رشی کپور کو میزبان کی جانب سے دئیے جانے والے موضوع پر ایک منٹ تک بولنا تھا اور وہ موضوع تھا ”انوراگ باسو“، رشی کپور پہلے ہی بھرے بیٹھے تھے انہیں تو انوراگ کے خلاف بولنے کا موقع چاہئے تھا ۔

 رشی کپور نے فلم ”جگاجاسوس“ کی ناکامی پرانوراگ باسوکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے”بومبے ویلویٹ“ بنائی میں نے اس سے زیادہ بری فلم نہیں دیکھی۔بعد ازاں انہوں نے”جگاجاسوس“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جگاجاسوس ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی لیکن انوراگ اسے سنبھال نہیں سکے۔

انہوں نےانوراگ کو محاورتاً بندرسے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ”بندر کے ہاتھ میں کھلونا نہیں آنا چاہئے“ مجھے معلوم تھا ایسا ہی ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رشی کپور”جگاجاسوس“ کی ناکامی پرانوراگ باسو کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

مزیدخبریں