برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی مارچ 2025 تک بڑھا دی

برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی مارچ 2025 تک بڑھا دی

تل ابیب :برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں مارچ 2025 تک کی توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیلی میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ تک پروازیں نہیں چلیں گی۔

 ایئر لائن نے یہ بھی کہا ہے کہ جن مسافروں نے پہلے سے بکنگ کی ہے، انہیں مکمل رقم واپس ملے گی۔

یہ اقدام جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید لڑائی اور مشرق وسطیٰ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، دیگر ایئرلائنز جیسے ویز ایئر، ڈیلٹا، اور لفتھانزا بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں توسیع کر چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں