لاس ویگاس :پاکستانی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے امریکہ میں منعقدہ مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ انہوں نے مینز فزیک کیٹیگری میں یہ شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا۔
رمیز، جو کہ تین عالمی اعزازات کے حامل ہیں، نے مقابلے میں کامیابی کے لیے بھرپور تیاری کی تھی۔ کراچی پریس کلب میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ باڈی بلڈنگ، مینز فزیک، اور کلاسک فزیک کی کیٹیگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا ثمر ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔