ویرات اور انوشکا کا مہنگا پانی: قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

08:07 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سابق کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اب مستقل طور پر لندن منتقل ہو چکے ہیں۔ بھارت چھوڑنے کے باوجود، ان کی زندگی کا ایک خاص پہلو، یعنی مہنگا پانی، اب بھی مشترک ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ویرات اور انوشکا اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے سخت اصولوں پر عمل کرتے ہیں، جن میں ایوین نیچرل سپرنگ کا پانی پینا بھی شامل ہے۔ یہ پانی جنیوا جھیل کے جنوبی کنارے سے حاصل کیا جاتا ہے اور اسے خالص اور کیمیکل سے پاک سمجھا جاتا ہے۔

اس پانی کی قیمت بھی کافی زیادہ ہے؛ ایک لیٹر کی بوتل تقریباً 600 بھارتی روپے میں ملتی ہے، یعنی اگر کوئی روزانہ 2 لیٹر پیتا ہے تو اس کی قیمت 1200 بھارتی روپے بنتی ہے۔ ایمیزون انڈیا پر ایک درجن بوتلوں کی قیمت 4200 بھارتی روپے ہے۔

مزیدخبریں