نئی دہلی:بھارتی شہر اندور میں خواتین کے ایک گروپ نے "نوکلین شیونولو" کے عنوان سے ریلی نکالی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر لکھا تھا کہ "محبت بچانی ہے تو کلین شیو ہو جاؤ" اور "اگر کلین شیو نہیں تو پیار بھی نہیں۔
کچھ بینرز میں یہ بھی کہا گیا کہ "داڑھی یا گرل فرینڈ، انتخاب آپ کا" اور "بوائے فرینڈ تعلیم یافتہ یا خوبصورت نہیں، بلکہ کلین شیو ہونا چاہیے۔اس ریلی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا، جہاں بعض لوگوں نے اس مہم کی مخالفت کی تو کچھ نے حمایت کی۔
کچھ صارفین نے یہ واضح کیا کہ ہر شخص کو اپنے جیون ساتھی کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے، اور اپنی پسند دوسروں پر نہ تھوپی جائے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس ریلی کی سرپرستی کس نے کی اور یہ مہم کیوں ضروری سمجھی گئی۔