26ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کے کنٹرول سے بچانا ہے: خواجہ آصف

07:15 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ 26ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کے کنٹرول سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پارلیمان کے درمیان جھگڑا اس بات کی وجہ ہے کہ ایک مخصوص گروپ کی عدلیہ پر اجارہ داری ختم نہیں ہو رہی۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ موجودہ عدلیہ کے عزائم سیاسی ہیں۔ انہوں نے قاضی فائز عیسٰی کی تعریف کی، جنہوں نے عدلیہ کی عزت کو بحال کیا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے گزشتہ رات 26ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا، جس کے نتیجے میں چیف جسٹس کی تقرری کا اختیار اب پارلیمنٹ کے پاس آگیا ہے۔

مزیدخبریں