ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر حادثہ: ریڈیو ٹاور سے ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

06:02 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ہیوسٹن:ہیوسٹن میں ایک نجی ہیلی کاپٹر، جس میں ایک بچہ سمیت 4 افراد سوار تھے، ایلنگٹن فیلڈ سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک ریڈیو ٹاور سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور وہ زمین پر گر گیا۔ 

تمام سوار افراد، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایک ہی خاندان کے تھے، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی منزل کا پتا نہیں چل سکا، لیکن خوش قسمتی سے جہاں یہ گرا، وہاں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت ان کے خاندان کی اجازت کے بعد جاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزیدخبریں