راولپنڈی :پاک بحریہ نے ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء ضبط کی ہیں۔
اس کارروائی میں 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن شامل ہیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اس کے ساتھ بھارتی ساختہ ممنوعہ نشہ آور گولیوں کی بھی ایک بڑی کھیپ پکڑی گئی۔
نیوی کے ترجمان کے مطابق، یہ آپریشن سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
ضبط شدہ منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو اس حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔