چیئرمین سینیٹ  کا  پارلیمانی لیڈر سے رابطہ،  خصوصی کمیٹی کے لیے نام پیش کرنے کی ہدایت 

04:51 PM, 21 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کر کے خصوصی کمیٹی کے لیے نام پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے آج ہی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا پہلا اجلاس کل متوقع ہے۔

وزارت قانون چیف جسٹس سے سینئر ججز کا پینل لینے کے لیے رابطہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی کمیٹی کے لیے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور فاروق ایچ نائیک کے نام سامنے آئے ہیں، اور سپیکر نے پارلیمانی لیڈرز کو خط بھی ارسال کر دیے ہیں۔

جے یو آئی کے سینٹر کامران مرتضیٰ کے کمیٹی میں شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں