اسلام آباد: ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروسز ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ، ڈاکومنٹس بھیجنے، اور وائس نوٹس میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے سبب آن لائن کاروبار کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، اور کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا کی سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ ملک بھر میں دو ماہ سے انٹرنیٹ سروسز میں خلل جاری ہے، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی واضح بیان نہیں آیا۔